منگلورو26/اپریل (ایس او نیوز) پانمبور پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے تنّیر باوی ساحل پر تفریح کے لئے آنے والے جوڑے کو ہراساں کیا اور خاتون کے ساتھ جنسی طور پردست درازی کرنے کی کوشش کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام سنتوش(35سال) ہے۔ اس نے مبینہ طور پر اتوار کے دن وٹلا سے تنّیر باوی ساحل پر تفریح کے لئے آنے والے جوڑے کو ہراساں کیا تھا، مگر اس جوڑے نے ذراتاخیرسے پانمبور پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کروائی۔جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سنتوش کو گرفتار کرلیا۔